دنیا
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق 20 زخمی

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کا شکار بس میں 53 زائرین سوار تھے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے







