پاکستان بزنس فورم سپین کے صدر کی امام مسجد نبوی سے ملاقات، دورہ سپین کی دعوت
پاکستان بزنس فورم سپین کے صدر چودھری امانت حسین مہر کی امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر سے لاہور میں ملاقات، امام مسجد نبوی کو دورہ سپین کی دعوت دی۔
پاکستان کے دورے پر آئے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر پیر کے روز بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کے لیے پہنچے تو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اور پاکستان بزنس فورم سپین کے صدر چودھری امانت حسین مہر نے امام مسجد نبوی کا استقبال کیا۔۔۔
امام مسجد نبوی سے ملاقات میں چودھری امانت حسین مہر نے کہا کہ مسجد نبوی کی حرمت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔۔امام مسجد نبوی سے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ امام مسجد نبوی سے ملاقات کا اعزاز ساری عمر یاد رہے گا۔
امام مسجد نبوی نے چودھری امانت حسین مہر اور ان اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
امام مسجد نبوی کی امامت میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد چودھری امانت مہر نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر کو دورہ سپین کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔