دنیا

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ایک بار پھر ایران کو حمایت کی یقین دہانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button