پاکستان

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دستی بم حملے، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دستی بم کے حملوں میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ گوالمنڈی تھانے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواردستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button