پاکستان

شیخ حسینہ کی پارٹی کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

بنگلادیش میں پُرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد کی لاشیں شامل ہیں، عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے جلایا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button