پاکستان

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد فوجی جوانوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، اور ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نعمان شہید جب کہ حوالدار نبی اللہ زخمی ہوئے۔

دریں اثنا، پیر کو برمل کے علاقے لنڈی دوآگ میں نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button