دنیا

یورپی ممالک اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرنے سے گریزاں

ایران کے وزیرِ خارجہ علی باقری نے سلوینیا کی وزیرِ خارجہ تانیا فایون کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کچھ یورپی ممالک اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرنے سے گریزاں ہیں۔

سلوینیا سکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رُکن ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی اور کچھ یورپی ممالک نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر مذمت کے لیے کی جانے والی ووٹنگ میں ووٹ نہیں دیا تھا۔

علی باقری نے سلوینیا کی وزیرِ خارجہ کو مزید بتایا کہ ایران ’اپنی سکیورٹی، خودمختاری اور زمینی حدود کا دفاع‘ کرے گا اور اسرائیل کو روکے گا تاکہ خطے میں استحکام لایا جا سکے۔

ایرانی دفترِ خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق سلوینیا کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ان کا ملک ’بین الاقوامی قوانین کی تمام خلاف ورزیوں‘ کی مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ تمام فریقین عقل و دانش سے کام لیتے ہوئے استحکام کی طرف قدم بڑھائیں گے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے سبب امریکہ اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button