دنیا

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ مظاہرین نے گرا دیا

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنابھابن میں شیخ مجیب الرحمان کا ایک مجسمہ تھا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل ایک شخص نے بتایا ہے کہ اسے مشتعل افراد نے گِرا دیا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کو بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے سرگرم مرکزی رہنما اور ریاست کا بانی مانا جاتا ہے۔

صائم فاروق کا کہنا ہے کہ یہ مناظر ایسے ہی ہیں جیسے 2003 میں جب عراق میں مظاہرین نے صدام حسین کا مجسمہ گِرایا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ لوگ اس مجسمے پر حملہ آور ہوئے تھے۔

مشتعل مظاہرین نے وزرا کے جانے کے بعد ان کی ذاتی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ فاروق بتاتے ہیں کہ بعض لوگ ان بکتر بند گاڑیوں کی چھتوں پر چھڑ گئے اور ان میں توڑ پھوڑ کی۔

وہ بتاتے ہیں کہ شیخ حسینہ کے جانے سے فوج کے دستوں کو اطمینان حاصل ہوا ہے جو سڑکوں پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button