پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے مقدمے کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اس مقدمے کی سماعت کریں گے۔

نیب کی پراسیکوشن ٹیم آج چار گواہان کو پیش کرے گی ان میں دو سابق وفاقی وزرا پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی گواہان میں شامل ہیں۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی کی جانب سے صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

پرویز خٹک اور زبیدہ جلال اُس وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اور وہ کابینہ کے اُس اجلاس میں بھی شریک تھے جس نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے معاملے کی اس کو دیکھے بغیر ہی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر منظوری دے دی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ برطانیہ سے آنے والے 190 ملین پاؤنڈ کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو سپریم کورٹ کی طرف سے کیے گئے 460 ارب روپے جرمانے کی مد میں ایڈجسٹ کروایا گیا تھا۔

اس نجی ہاوسز سوسائٹی کے مالک ملک ریاض اُن کے بیٹے علی ریاض اور 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے میں برطانوی حکام سے مزاکرات کرنے والے شہزاد اکبر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عمران خان کے خلاف سائفر کے مقدمے میں بھی بطور گواہ پیش ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button