فلور ملز نے ودہولڈنگ ٹیکس مسترد کر دیا، 11 جولائی سے ہڑتال کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے 11جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا،
ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کیلئے آٹا مہنگا ہوگا، حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا نے چاروں صوبوں کے چیئرمین اور فلور ملز مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کولیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔
فلور ملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس دے رہی ہیں، ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کیلئے آٹا مہنگا ہوگا،
حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے، بدھ کو واشنگ روکی جائے گی جبکہ جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی، ٹیکس کو فوری واپس لیاجائے ،
ان ٹیکسز کا نفاذ رہاتو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آٹا عوام کی بنیادی خوراک ہے، اسے ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ۔
اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم مکمل طو رپر ہڑتال کی طرف چلے جائینگے، کسی سے مذاکرات نہیں ہوئے۔
فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے اپنے طور پر بدھ تک کا وقت دیا ہے، جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے،نئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا 150روپے مہنگا ہوگا۔







