دنیا

امریکہ یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر کی نئی سکیورٹی امداد دے گا

منگل کو امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا، امریکہ یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر کا نیا سکیورٹی امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں اہم فضائی دفاعی اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کئیف کی ناتواں اور اسلحے کی کمی کا شکار مسلح افواج حملہ آور روسی فوجیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں جبکہ ماسکو باقاعدگی سے مشرقی یوکرین کے نئے دیہات پر قبضے کا دعویٰ کر رہا ہے۔

آسٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب رستم عمروف کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں کہا، "امریکہ جلد ہی یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی سکیورٹی امداد کا اعلان کرے گا۔”

آسٹن نے کہا، "یہ پیکج مزید فضائی دفاعی مداخلت کار، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر ضروری جنگی سازوسامان فراہم کرے گا” جو امریکی سٹاک سے حاصل کیے گئے ہیں۔

امریکی دفاعی سربراہ نے کہا، "یہ امریکہ کے لیے مزید پیٹریاٹ اور این اے ایس اے ایم ایس فضائی دفاعی مداخلت کار حاصل کرنا ممکن بنائے گا جو تیز رفتاری سے فراہم کیے جائیں گے۔”

عمروف نے واشنگٹن کی طرف سے مدد پر آسٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "اس حمایت سے ہم روس کو اور جارحیت کو روکیں گے۔”

فروری 2022 میں روس کی طرف سے مکمل حملے کے بعد سے امریکہ یوکرین کا ایک اہم فوجی حمایتی رہا ہے جس نے 51 بلین ڈالر سے زیادہ کے ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر سکیورٹی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے

جواب دیں

Back to top button