پاکستان

’الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے اہم پارٹی کو الیکشن سے نکال دیا‘

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے الیکنش کمیشن کے وکیل سے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے کب کہاں بیٹھ کر فیصلہ کیا انتخابی نشان نہیں ہو گا تو پی ٹی آئی جماعت نہیں ہو گی؟

انھوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کے اس فیصلے اور اس میٹنگ کا ریکارڈ دکھائیں۔‘

جسٹس منصور علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آپ نے بس انتخابی نشان نہ ہونے پر اس جماعت کو الیکشن سے باہر رکھا؟

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہوا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے میجر پارٹی کو الیکشن سے نکال دیا اور اب انتخابی نشان کا فیصلہ دینے والا بینچ آپ کو خود بتا رہا ہے آپ کی تشریح غلط تھی۔‘

جواب دیں

Back to top button