پاکستان

انتخابات کے آڈٹ سے متعلق قراداد، امریکا کو کچھ پتہ ہی نہیں، پاکستان کا رد عمل

پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے تاہم قرارداد کی منظوری کا وقت اور حالات دوطرفہ تعلقات مثبت محرکات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ترجمان نے کہا کہ قرارداد پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچویں بڑا جمہوری ملک ہے، پاکستان آئین اور انسانی حقوق کو اہمیت دینے کا عزم کیے ہوئے ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button