پاکستان
26جون تا یکم جولاٸی بارشوں کی پیش گوئی

پنجاب میں 26جون تا یکم جولاٸی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسانے والا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔







