پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب٬ حج اور عید قرباں کی مبارکباد بڑے اعلانات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو حج اور عیدالضحیٰ کے موقع پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو ظلم غزہ میں ڈھایا جا رہا ہے اور غزہ میں تقریباً 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، جن میں شیر خوار بچے بھی تھے، اس سے بڑا ظلم عصر حاضر میں دیکھتی آنکھ نے ایسے دلخراش واقعے نہیں دیکھے۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے آہسہ آہستہ نکل کر ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن ہو رہا ہے۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ فلسطین پر ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے، غزہ میں 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جارہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی، اللہ سے دعا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق آزادی ملے۔

ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان آج معاشی مشکلات سے آہستہ آہستہ نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، معاشی مشکلات سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کا سفر ملک کی اشرافیہ سے قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ 8 فروری کے انتخاب کے بعد حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے گر کر 12 فیصد ہوگئی ہے، قرضوں پر 22 فیصد شرح سود کم ہو کر 20 فیصد پر آچکی ہے، اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ آج ہماری حکومت کو 100 دن پورے ہوچکے ہیں، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت مزید کم کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔

جن اداروں کا عوام خدمت سے کوئی تعلق نہیں ان کا خاتمہ کرنا ہوگا: شہباز شریف
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں جھانک کررونے سےکوئی فائدہ نہیں، ماضی سے سیکھ کرپاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے، قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے سنجیدہ ہیں، قربانی اور ایثار کا جذبہ لے کرآگے بڑھیں توکوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا جن اداروں کا عوام خدمت سے کوئی تعلق نہیں ان کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں میں 50 فیصد سے زائد فنڈز کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکزبن چکےہیں ان کو ختم کرنا میرا فرض بن چکا ہے،، عوامی خدمت کے بجائے قوم پر بوجھ بننے والے اور کرپشن کے منبع بننے والے اداروں کے خاتمے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ایسے اداروں کا خاتمہ کردیا جائیگا جوپاکستان پربوجھ بن چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button