پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اس مقدمے کی سماعت کرے گا۔ جسٹس نعیم اختر افغان اس بینچ کے دوسرے ممبر ہیں۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت 20 جون کو ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button