دنیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری ہوگی۔

عرب ویب کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 9 ذوالحجہ بروز ہفتہ 15 جون جبکہ عیدالاضحیٰ بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 8 جون اور عیدالاضحٰی 17 جون کو ہوگی۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(جمعہ) ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button