حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے میں تباہی
حزب اللہ کے اسرائیلی شہر پر ڈرون حملے میں کئی اسرائیلی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ نےحرفیش بستی میں فوجی ٹھکانوں کو ڈرونز سےنشانہ بنایا جب کہ ڈرونز کو اسرائیل کا جدید ایئرڈیفنس سسٹم روکنے میں ناکام رہا۔
حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں حملے میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جن کی اسرائیل نے فی الحال تصدیق نہیں کی۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حملہ جنوبی لبنان میں حالیہ ہونے والے اسرائیلی حملوں کا ردعمل ہے۔
اسرائیلی روزنامے ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ حرفیش قصبے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گولے لبنان سے فائر کیے گئے اور سائرن کو چالو کیے بغیر حرفیش کے علاقے میں گرے۔
اسرائیلی میڈیا نے X پر ویڈیوز شائع کی ہیں جس میں شمالی اسرائیل کے بالائی گلیلی میں واقع قصبے حرفیش پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دھماکہ اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔