پاکستان

سائفر کیس میں ہونے والے فیصلے کے خلاف اپیلیوں پر سماعت تین جون کو ہو گی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں ہونے والے فیصلے کے خلاف اپیلیوں پر سماعت کے لیے تین جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔

پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکوٹر کے وکیل اور ملزمان کے وکلا کو اپنے اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث سائفر کیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

جواب دیں

Back to top button