پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کے دوران نکاح کے مقدمے میں سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
اسلام آباد کی ہی ایک عدالت نے رواں برس تین فروری کو عدت کے دوران نکاح کے مقدمے میں دونوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔







