پاکستان

ٹریفک پولیس لاہور کا یوم صحافت پر صحافیوں کو خراج تحسین

آذادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو سٹی ٹریفک پولیس کا سلام، صحافت کے عالمی دن کا مطلب بہادر اور جراتمند صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ھے۔

پولیس کی طرح بے شمار صحافی بھی صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔ سلام ان تمام صحافیوں کو جو حق اور سچ کے مشن پر گامزن رھتے ہوئے اپنی جاں سے گزر گئے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ حقیقی و درست اطلاعات تک رسائی اور فراہمی خوشحال اور محفوظ جمہوری معاشروں کی بنیاد ہوتی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی کی بجاآوری میں مکمل تعاون کئے ہوئے ہے۔

جواب دیں

Back to top button