پاکستان
ایف بی آر نے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کر دیں

ایف بی آر نے پانچ لاکھ چھ ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کر دی ہیں۔
قابل ٹیکس آمدنی پر ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف روینیو نے اس حوالے سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا ہے اس کے علاوہ جن افراد کی سمز بلاک کی گئی ہیں ان کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔







