پاکستان

’وقت آگیا ہے کہ تلخ حقائق سے نظر چرائے بغیر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے‘ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی رائے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے خفیہ اداروں کی عدالتی معاملات میں مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خطوط کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کا کہنا ہے کہ ججز کے خط میں اٹھائے گئے نکات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس معاملے کو ہائی کورٹ میں ہی حل ہونا چاہیے تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کا کہنا ہے کہ آئینی اور عدالتی تاریخ غیر آئینی ایڈوینچرز سے بھری پڑی ہے، وقت آگیا ہے کہ تلخ حقائق سے نظر چرائے بغیر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جواب میں ججز کو ایجنسیوں کی پسند نا پسند کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور مزید یہ کہ یہ سپریم کورٹ نے طے کرنا ہے کہ مداخلت پر کیسا ردعمل اپنانا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button