مزیدار پکوان

گرلڈ فش سینڈوچ سے افطار کے دسترخوان کی شان بڑھائیں

آپ روایتی چکن یا انڈے والے سینڈوچ کھا کھا کر تھک گئے ہیں تو اب ٹرائی کیجئے گرلڈ فش سینڈوچ۔

درج ذیل نہایت آسان ترکیب سے افطار کے دسترخوان کی شان دوبالا کیجئے اور اگر اچانک مہمان آگئے ہیں تو پریشان نہ ہوں، بس جھٹ پٹ اسے تیار کیجئے اور خوب تعریفیں بٹوریے۔

اجزاء:
مچھلی کے قتلے ۔ 4 عدد

بران بریڈ ۔ 4 سلائسز

نمک۔ حسب ذائقہ

پسا ہوا لہسن ۔ 1 چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ ۔ 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ 2 کھا نے کے چمچ

ٹماٹر۔ حسب ضرورت

مایونیز۔ ½ پیالی

مسٹر ڈ پیسٹ ۔ ½ چائے کا چمچ

چلی سوس ۔ 2 کھانے کے چمچ

سلاد کے پتے۔ حسب ِضرورت

کوکنگ آئل ۔ حسبِ ضرورت
ترکیب:
مچھلی کو صاف دھو کر نمک ،لہسن ،لال مرچ اور لیموں کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔

پھر انہیں گرل پین پر کوکنگ آئل ڈال کر گرل کرلیں۔

اب مایونیز میں مسٹرڈ پیسٹ اور چلی سوس ڈال کر ملائیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز پر لگا لیں۔

اب پہلے سلائس پر سلاد کا پتہ رکھیں پھر گرلڈ مچھلی کو رکھیں، پھر باری ہے ٹماٹر کے قتلے رکھنے کی، اس کے بعد دوبارہ مچھلی رکھیں اور اوپر سے دوسرے سلائس سے بند کر دیں اور سرو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button