پاکستان
ٹرائل کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ مقدمات میں قانون کی بے توقیری کی

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے کے فیصلے پر رعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سزا سنائی گئی ہے، یہ ہماری عدلیہ پر ایک بڑا سوال ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ مقدمات میں قانون کی کوئی پرواہ نہیں کی ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق ہائیکورٹ میں یہ قابل شرم ٹرائل کوڑے دان کی نظر ہو جائے گا۔
تحریک انصاف کے مطابق پاکستان میں کسی بھی قانون کے دو دنوں میں چھیتڑے اڑا دیے گئے ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی ایک بار پھر کینگرو ٹرائل سے گزرے ہیں، جس میں نہ انھیں حق دفاع دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق سائفر کی طرح یہ مقدمہ بھی اعلیٰ عدلیہ میں برقرار نہیں رہ سکے گا۔ یہ قانون کی سراسر بے توقیری اور مذاق اڑانے جیسا ہے







