پاکستان
زلزلے کے شدید جھٹکے٬ ملک کا بڑا شہر لرز گیا

ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
جبکہ کوئٹہ شہر و گردونواح میں زلزلے کی شدت سب سے زیادہ تھی٬ جہاں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پپیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 تھی جبکہ اس کا مرکزکوہ ہند کش میں میں تھا۔
امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔







