تازہ ترینخبریںدنیا

ایران کے پٹرول سپلائی سسٹم پر مبینہ اسرائیلی حمایت یافتہ ہیکرز کا حملہ

ایران میں دارالحکومت تہران سمیت ملک کے بعض صوبوں میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرول جلیل سالاری نے ملک میں پیٹرول پمپس کے آپریشن میں رکاوٹ کو’سازش‘ قرار دیا ہے۔

وزیرپیٹرولیم جواد اوجی نے پیر کو سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ملک میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اس میں ممکنہ طور پر بیرونی عناصر کی سازش شامل ہے۔

ایران کی گیس سٹیشن ایسوسی ایشن کے ترجمان رضا نواز کے مطابق اس واقعے میں ’سائبر حملے‘ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ’پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کا مسئلہ ملک بھر میں ہے اور اس کی وجہ کچھ تکنیکی خرابی ہے۔‘
نیشنل پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنی نے بھی اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایندھن سپلائی کرنے والے کچھ پمپس میں تکنیکی خرابی ان مخالفین کی سازش ہے جو عام لوگوں کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے اسرائیل سے منسلک ہیکنگ گروپ کو اس تعطل کا زمہ دار ٹہراتے ہوئے ان پر سائبر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا ہے کہ پریڈیٹری سپیرو گروپ (Predatory Sparrow Group) نے سائبر اٹیک کا دعویٰ کیا ہےدوسری جانب یہی دعویٰ اسرائیل کے مقامی میڈیا میں بھی سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی پریڈیٹری سپیرو گروپ کو اس حملہ کا زمہ دار قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ’پریڈیٹری سپیرو گروپ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ کسی بھی طرح کی ہنگامی خدمات کو نقصان پہنچائے بغیر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button