تازہ ترینخبریںسیاسیات

ملک کے دو طاقتور ترین افراد سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو نکالنا غلط تھا، نیا انکشاف

ملک بھر میں عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کےبعد چاروں صوبوں کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے. نئی صف بندیاں اور جوڑ توڑ بھی جاری ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی،آئی پی ٹی ،جے یو آئی، ق لیگ، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلئے ہم خیال سیاسی جماعتوں کیساتھ انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے آپس میں رابطے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں. ایسے میں پی ٹی آئی کا کیا مستقبل ہوگا، کیا پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی کیا حیثیت ہوگی؟؟ تاہم اب ملک کے اہم صحافی سہیل وڑائچ نے مقتدرہ کا ذہن واضح کیا ہے۔ انکے مطابق ملک کے طاقتور ترین دو لوگ نواز شریف کے حق میں ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ الیکشن التواء کے حوالے سے پاکستان کے سب سے طاقتور شخص اور پاکستان کے دوسرے بڑے طاقتور شخص میں پہلے ہی سے یہ سوچ موجود تھی کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے چاہئیں، دونوں اس حوالے سے بھی ایک صفحہ پر ہیں کہ نواز شریف کو ماضی میں غلط طور پر اقتدار سے الگ کیا گیا جس سے سیاسی اور بے پناہ معاشی نقصان ہوا، دونوں یہ بھی چاہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہونا چاہئے۔

جواب دیں

Back to top button