تازہ ترینخبریںسیاسیات

میں مہاتما گاندھی جبکہ میں شیخ مجیب بن گیا، شاہ محمود،عمران خان کے مبینہ بیان

ملک کی بڑی جماعت کے سربراہ عمران خان اس وقت جیل میں ہیں۔ ساتھ ہی انتخابات کے ماحول میں پی ٹی آئی کا مقام کیا رہے گا یہ جاننے کے لیئے ہر کوئی بیتاب ہے۔ اور یہ بھی کہ اب قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے بعد کپتان اور انکی ٹیم تبدیل ہوجائے گی؟

ان سب سوالوں کے جوابات کا ایک واضح اندازہ معروف صحافی بلال غوری کے کالم سے ہوتا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات کا تذکرہ کیا ہے جو کہ بلال غوری کے مطابق انہوں نے جیل میں دیئے۔

معلومات سے بھرپور اپنے کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ پیر کے روز صحافیوں کو پہلی بار سائفر کیس کی سماعت ملاحظہ کرنے اور ملزموں کے افکار و خیالات جاننے کا موقع ملا تو اڈیالہ جیل کے دو نامور قیدیوں نے اپنے عزائم اور ارادے آشکار کردیئے ۔ خبط عظمت کاشکار گدی نشین شاہ محمود قریشی نے خود کو مہاتما گاندھی قرار دے دیا اور فرمایا، موہن داس کرم چند گاندھی کی طرح وہ اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں کسی عہدے کی حاجت نہیں ہے۔ جبکہ فرقہ عمرانیہ کے بانی مہاتما عمران خان کا فرمان عالیشان ہے کہ وہ عصر حاضر کے شیخ مجیب ہیں۔

انہوں نے آخری سانس تک لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا،شیخ مجیب الرحمان کے خلاف انہوں (یعنی اسٹیبلشمنٹ) نے کیا کرلیا،مگر اس نے 162 نشستیں جیتیں، ہم بھی جیتیں گے۔شیخ مجیب الرحمان کی کامیابی کا مطلب کیا ہے؟ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔کیا عمران خان بھی ملک دولخت کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ میں اپنے کالم میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ فرقہ عمرانیہ کے پیروکار اپنے قائد کا کبھی قائداعظم محمد علی جناح سے موازنہ کرتے ہیں تو کبھی انہیں عصر حاضر کا ذوالفقار علی بھٹو قرار دیتے ہیں لیکن اگر ان کا کسی شخصیت سے تقابل کیا جاسکتا ہے تو وہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان ہیں اور اب اس بات کی تصدیق جناب عمران خان نے بذات خود کردی ہے۔

جواب دیں

Back to top button