تازہ ترینخبریںسیاسیات

بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کیے جانے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے نئے پی ٹی آئی چیئرمین بننے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانونی قدغن کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

عمران خان کے فوکل پرسن عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین تحریک انصاف کا وکیل ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button