تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل حماس ختم بھی کر دے تب بھی ملک کو محفوظ نہیں کر سکے گا: روس

روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ تعلقات کے مشیر  یوری  اوشاکوف  نے  کہا ہے کہ حماس  کے خاتمے کے باوجود بھی اسرائیل  ملک  کو  محفوظ نہیں بنا سکتا ۔

ماسکو میں منعقدہ نویں پریماکوف ریڈرز  انٹرنیشنل فورم میں شریک اوشاکوف نے غزہ کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اوشاکوف نے کہا کہ  غزہ میں المناک واقعت رونما ہوئے ہیں مگر اتنا کہہ دوں کہ حماس کے خاتمے سے بھی  اسرائیل خود کو محفوظ نہیں کر سکتا، وہاں کچھ ہی عرصے میں دوبارہ انارکی اور دہشتگردی شروع ہو سکتی ہے لہذا  تمام عوامل کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

اوشاکوف نے کہا کہ خطے میں مسائل میں اضافے اور اس کے پھیلاو کی استعداد موجود ہے اور جہاں تک امریکہ کا فلسطین کے معاملے میں سیاسی کردار کی بات ہے تو بتا دوں کہ  اس مسئلے کو امریکہ بذات خود حل کرنے چلا تھا مگر  اس کی تباہ کن پالیسیوں نے سب ملیا میٹ کرتے ہوئے خطے کو آگ میں جھونک دیا ہے،امریکہ کی یک طرفہ حمایت  سے یہ مسئلہ مزید پیچیدہ اور پر تشدد بن گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button