تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور : ڈرم سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآًمد

 نشتر کالونی میں ڈرم سے خاتون اور مرد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے مقتولین کی شناخت اور دوہرے قتل کی وجوہات سامنے لانے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی میں ڈرم سے خاتون اور مرد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

کماہاں گاوں کے رہائشیوں نے دو مشکوک ڈرم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر نشترکالونی تھانہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ڈرم کھولے تو ایک مرد اور ایک خاتون کی بوری بند لاش ملیں۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مقتولین کی شناخت اور دوہرے قتل کی وجوہات سامنے لانے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے کہ مرد اور خاتون کو قتل کیوں کیا گیا ؟ یہ جائیداد کا تنازع ، خاندانی اختلاف یا انتقامی کارروائی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ، مقتولین کی عمریں چالیس سے پنتالیس سال کے درمیاں ہیں۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساوتھ ۔ آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیاتاہم موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے نامعلوم مرد اور عورت کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button