عاصم جمیل کا اک مولوی کو خواب: ‘بابا کو بتا دینا میں نبی ﷺ کے ساتھ ہوں’

حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے ایک پر اسرار اور افسوسناک واقعے میں وفات پا گئے تھے۔
اب مولانا طارق جمیل نے عوام سے ایک خطاب میں کہا ہے کہ انکے بیٹے کو ایک مولوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے ساتھ دیکھا ہے،
واقعہ سناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پشاور کا ایک غریب مولوی ہے، اسے کئی بار نبی اکرم کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔
اسنے مجھے فون کیا کہ مجھے خواب آیا ہے جس میں نبی اکرم موجود تھے اور انکے ساتھ عاصم جمیل بھی موجود تھے۔
مولوی نے کہا کہ عاصم جمیل نے کہا کہ میرے بابا کو کہنا کہ میں ادھر نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے ساتھ ہوں۔
مولانا طارق جمیل یہ واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل بتا چکے ہیں کہ انکا بیٹا ایک شاندار نوجوان تھا۔ وہ پڑھ نہ سکا۔ وہ دنیا کی تعلیم رکھتا تھا نہ ہی مذہب کی تعلیم۔ ایک نفسیاتی بیماری کے باعث لفظوں کی پہچان نہیں رکھ پاتا تھا۔ لیکن اسکے باوجود وہ اللہ کو احساس سے جانتا تھا۔
وہ اپنی ماں کو کہتا تھا کہ میں اس گندی دنیا سے فوری طور پر دور چلا جانا چاہتا ہوں۔
دعا کرو کہ میں مر جاوں۔ وہ مجھ سے پوچھتا تھا کہ جب میں مر جاوں گا تو اللہ مجھے ملے گا؟
اللہ نے اسے جوانی میں بلا لیا۔ مولانا نے کہا کہ ہم اللہ کی اس رضا میں راضی ہیں۔







