تازہ ترینخبریںکاروبار

حکومت نے گیس فکسڈ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر یکدم 400 کر دیئے

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا ، چھوٹے صارفین کو اب ہر ماہ چار سو روپے فکسڈ چارجز دینا ہوں گے، پہلےیہ رقم صرف دس روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے مختلف کیٹیگریز کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا۔

نگران حکومت نے گھریلو گیس صارفین پر دوہرا بوجھ ڈال دیا ، نان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کے فکسڈچارجز میں334.78فیصد اضافہ اور قیمت میں172 فیصد تک اضافہ کیا گیا جبکہ گیس ٹیرف میں اضافے کیساتھ ماہانہ فکسڈچارجز2ہزار روپے تک کردئیے گئے۔

ماہانہ150کیوبک میٹرتک گیس صارفین کیلئے فکسڈچارجزمیں117.39فیصد، ماہانہ200کیوبک میٹرسے زائدکیلئے فکسڈچارجز میں 334.78فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ ماہانہ150کیوبک میٹر تک استعمال پر فکسڈچارجز 460 سے بڑھا کر 1 ہزارروپے مقرر کردیئے۔

ماہانہ200کیوبک میٹر سےزائد استعمال پرفکسڈ چارجز1540روپے بڑھادیئےگئے ، ان صارفین کےفکسڈ چارجز ماہانہ 2000روپے مقرر کردیئے گئے اور پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کیا گیا اور ماہانہ فکسڈ چارجز10 روپے بڑھا کر 400 روپے کردیئے گئے

گھریلو گیس صارفین کے لئے نئے ماہانہ فکسڈ چارجز کا اطلاق کل سے ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button