تازہ ترینخبریںپاکستان

بیٹے کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل کی مسجد آمد: تصاویر وائرل

اپنے بیٹے کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل پہلی بار عوام میں آئے ہیں۔ انہوں نے مسجد میں نماز ظہر ادا کی ہے اور اس موقع پر وہ تعزیت کرنے والوں سے بھی ملتے رہے ہیں۔

مولانا طارو جمیل کے فیسبک پیج کے مطابق مولانا طارق جمیل صاحب کی بہت ہی صدمہ اور غم کی کیفیت میں ظہر کی نماز کیلئے رئیس آباد کی مسجد میں آمد اور تعزیت کرنے والوں سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے تصاویر بھی جاری کی گئیں ہیں۔

ان تصاویر میں مولانا کو غم کی کیفیت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں وہ ایک جگہ سر کو تھامے ہیں۔

یاد رہے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے مبینہ طور پر خود کو سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ پولیس اور انکے بھائی کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق وہ شدید ڈپریشن کے مریض تھے اور آج انہوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا اختتام کر لیا۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جواب دیں

Back to top button