مصالحہ مچھلی بنانے کی ایسی ترکیب کی سب انگلیاں چاٹنے پر مجبور
مچھلی ایسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہےجو ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں اعلیٰ معیاری پروٹین، آیوڈین، سلینیم اور زنک جیسے اجزاء مشہور ہیں۔ دیگر روز مرہ غذاؤں کے مقابلے مچھلی میں پائے جانے والے زیادہ سے زیادہ وٹامن D اور وٹامن B12 ہڈیوں اور دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں تاہم اس غذا کی سب سے اہم خاصیت اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی موجودگی ہے۔
سرمئی مچھلی ایک کلو
سفید سر کہ دو کھانے کے چمچ
لیموں تین عد د
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
بیسن ایک پیالی
انڈے کی سفیدی ایک عد د
اجوائن ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک کھانے کے چمچ کُٹی ہوئی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنااور پسا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت اوپرڈالنے کیلئے
تیار کرنے کی ترکیب
پہلے مچھلی کے فلے کودھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھیں ۔
پھر دھو کر چھلنی میں رکھ دیں ،تاکہ پانی نکل جائے ،اس کے بعد مچھلی کے فلے میں دو عدد لیموں کا رس، ہلدی اور نمک لگا کررکھیں ۔
اب ایک پیالے میں بیسن، انڈے کی سفیدی ،اجوائن، لال مرچ ،کالی مرچ، سفیدزیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک عدد لیموں کارس ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں ۔
پھرکڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں اور ایک ایک مچھلی کا فلے بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں گولڈبراؤن کرلیں ۔
اب انھیں نکال کر ٹشو پر رکھیں ،تاکہ چکنائی جذب ہوجائے ،اوپر سے چاٹ مصالحہ چھڑک کرگرم گرم نان اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔