
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔
یہ معاشرے کے مثبت پہلو دکھانے لے ساتھ ساتھ مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔ مثبت تنقید سے حکومت کو مختلف مسائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ ان سے چیمبر سے وابستہ بزنس کمیونٹی، اقلیتوں ، خصوصی افراد سمیت مختلف وفود ملتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب کے دوران سیلاب ۔متاثرین کے لیے گورنر ہاوس سے مختلف کاروباری افراد کے تعاون سے اربوں روپے کے فنڈز اکٹھے کیے گئے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور چانسلر انہوں نے یونیورسٹیوں کو تاکید کی ہے کہ بلڈنگز میں خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپس اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کی تاریخی عمارت میں بھی خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپس اور لفٹ بنائی جا رہی ہے۔







