
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران کے سبب سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بجٹ میں اعلان کردہ 35 فیصد اضافہ واپس لینے یا تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی پر غور شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کو درپیش مالی بحران پر قابو پانے کے لیے تین مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بجٹ میں اعلان کردہ 35 فیصداضافہ واپس لینے کا پہلا آپشن پیش کیا گیا جس سےماہانہ 9 ارب روپے کی بچت متوقع ہے،
دوسرا آپشن پیش کیا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی جائے جس سے صوبے کو ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔







