
حال ہی میں ایک دھواں دھار انٹرویو کے ذریعے شیخ رشید نے واپس پاکستان کے میڈیا میں اپنا چہرہ دیکھایا ہے اور اپنے غائب ہونے کو چلے پر جانا قرار دیا ہے۔
تاہم اب ملک کے معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید شدید مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا ہے کہ شیخ رشید٬ گو کہ انٹرویو میں سب اچھے کا تاثر دے رہے ہیں لیکن وہ آف دا ریکارڈ بہت خطرناک گفتگو کر رہے ہیں۔
اور انکے لئے پریشانی کی بات یہ ہے انکی یہ گفتگو ایک صحافی نے ٹیلیفون پر ریکارڈ کر لی ہے اور اگر وہ سامنے آگئی تو انکے لئے بہت ہی مشکل ہو جائے گی۔
حامد میر نے ریکارڈنگ کرنے والے صحافی کے بارے میں نہیں بتایا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ چلے پر تھے جہاں وہ اچھے سلوک سے رہے۔ انہوں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہماری غلطی تھی۔ نو مئی یوم سیاہ تھا۔







