تازہ ترینخبریںدنیا

یرغمالی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرتے ہیں، بمباری بند کی جائے، حماس

غزہ میں 203 یرغمالیوں میں سے کئی کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس پیش کش پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یرغمال بنائے جانے والے تمام افراد حماس کی حراست میں نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کچھ کو دیگر مسلح عسکریت پسند گروہوں نے اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔ غزہ میں ان کی مسلسل قید اسرائیلی کمانڈروں کے لئے ایک پیچیدہ عنصر ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 4,137 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ غزہ میں 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر بھاری بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

Back to top button