تازہ ترینخبریںسپورٹس

زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ ہوئیں یا نہیں؟ ڈراپ سین ہوگیا

پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس نے انڈیا میں جاری ورلڈکپ کے دوران اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر انڈیا سے واپسی کے حوالے سے پہلی بار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹس کے حوالے سے شرمندہ ہیں۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں اس درد کے بارے میں بخوبی آگاہ ہوں جو میری شیئر کی گئی پوسٹس (ٹویٹس) کے باعث لوگوں کو ہوا اور میں اس پر شرمندہ ہوں۔‘

زینب عباس کا مزید کہنا تھا کہ ’میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ان (پوسٹس) کا میرے اقدار اور جو کچھ بھی میں آج ہوں اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

’اس قسم کی زبان کے لیے کوئی گنجائش یا بہانہ کافی نہیں ہے، اس لیے میں ان تمام افراد سے معافی مانگتی ہوں جن کی اس سے دل آزاری ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button