تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر سدیروت کے رہائشیوں میں 27 ہزار ہتھیار تقسیم

اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ ہفتےکو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی شہر سدیروت کے رہائشیوں میں 27 ہزار ہتھیار تقسیم کیے گئے ہیں۔

قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کے مطابق ’ہفتےکی صبح سے، ہم نے اسرائیلیوں میں 27,000 ہتھیار تقسیم کیے ہیں، اور ہم ہتھیاروں کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں گے۔ وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سدیروت میں رہنے والا ہر شخص بغیر استثنا کے ہتھیار رکھنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سدیروت ان شہروں میں شامل ہے جسے حماس نے ہفتے کی صبح اپنے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا تھا

جواب دیں

Back to top button