تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بجلی کے بل پر جھگڑا ، سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالا کے رہائشی محمد قیس کےگھرکا بجلی کا بل آیا تو اس نے ادائیگی کے لیے ساتھ رہنے والے چھوٹے بھائی سے پیسے طلب کیے۔

اس معاملے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران طیش میں آکر چھوٹے بھائی غلام فرید نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گھرکا مشترکہ میٹر تھا، دونوں بھائی آدھی آدھی بل کی رقم ادا کرتے تھے۔

جواب دیں

Back to top button