تازہ ترینخبریںدنیا

صیہونی حکومت کے سینیئر فوجی کمانڈر کی ہلاکت

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نےاپنے ہلاک ہونے والے مزید اٹھارہ فوجیوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایک سینیئر فوجی کمانڈر کا نام بھی شامل ہے۔

 ارنا نے اتوار کو صیہونی روزنامہ اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ   صیہونی فوج کے ایک ساتھ کئی آپریشنوں کا کمانڈر کرنل روعی لیوی  بھی فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

صیہونی حکومت نے اس سے پہلے فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے 26 اپنے  فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔

ا سی کے ساتھ  صیہونی حکومت کے فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے پاس واقع سبھی صیہونی کالونیوں کو خالی کردینے کے احکامات کی خبردی ہے۔

دوسری جانب صیہونی میڈيا نے غزہ کی سرحد کے قریب ٹینک اور بکتر بند فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی  فوٹیج دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

یاد رہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ نے صیہونی حکومت کے خلاف  سنیچر کی صبح سے طوفان الاقصی کے نام سے ہمہ گیر جنگی آپریشن شروع کررکھا ہے جس کو سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونیوں کے قبضے کی پچھتر سالہ تاریخ میں بے نظیر فوجی آپریشن بتایا جاتا ہے۔ فلسطینیوں کے اس ہمہ گیر آپریشن نے صیہونیوں اوران کے حامیوں کو مبہوت کردیا ہے۔

استقامتی فلسطین محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی  کا آج دوسرا دن ہے اور اس آپریشن میں جہاد اسلامی فلسطین اورعرین الاسود جیسے مزاحمتی فلسطین گروہ بھی حماس کے مجاہدین کے شانہ بہ شانہ غاصب صیہونیوں کے خلاف  اس ہمہ گیر جنگ میں شامل ہوچکے ہیں۔

تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 600 صیہونی اس آپریشن میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button