تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینیوں سے رابطے میں ہیں، حماس کا حملہ اسرائیلی مظالم کا جواب ہے، حزب اللہ

حزب اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قائدین سے وہ براہ راست رابطے میں ہیں، حماس کا حملہ اسرائیلی مظالم کا جواب ہے۔

واضع رہے کہ کمانڈر حماس نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ان کی جانب سے طوفان القصیٰ کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، دشمنوں کے ایئر پورٹس اور فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے، اور تل ابیب میں تیل کے ایک ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا۔

حماس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور اسرائیل کے متعدد علاقوں میں حماس کی پیش قدمی جاری ہے، بہت جلد اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حماس کے اہلکار پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے اسرائیل میں داخل ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button