تازہ ترینخبریںسیاسیات

عثمان ڈار کوانٹرویو کے لئے کامران شاہد کے گھر کون لایا؟ تفصیلات اینکر کی زبانی

گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار اچانک اینکر کامران شاہد کے پروگرام میں نمودار ہوئے اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ یہ انٹرویو ایک غیر روایتی انٹرویو تھا۔ جو کہ کامران شاہد کے گھر پر ہوا۔ تاہم اب سوشل میڈیا صارفین اسے پلانٹڈ انٹرویو قرار دے رہے ہیں اور کئی اسے کامران شاہد کی جانبداری سے تعبیر کر رہے ہیں۔
یہ انٹرویو کن حالات میں ہوا؟ اب کامران شاہد کا اپنا بیان سامنے آگیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ عثمان ڈار نے ان سے رابطہ کیا اور کہا ’میں نے ایک انٹرویو دینا ہے۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کدھر ہیں تو انھوں نے کہا میں آپ کو سب کچھ آ کر بتاؤں گا۔۔۔ میں نے انھیں کہا آپ آفس آ جائیں تو کہنے لگے ’وہاں مسئلے مسائل نہ ہو جائیں، میں چاہ رہا تھا گھر والے ماحول میں بات ہو جائے اور میں نے ویسے بھی آپ کے گھر آنا تھا۔ کامران شاہد چاہتے تھے کہ ’وہ سٹوڈیو میں آ جاتے مگر ان کی اس درخواست پر دنیا نیوز کی پوری ٹیم کو گھر بلوایا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے عثمان ڈار سے کہا آپ گھر آ کر انٹرویو دے دیں، انٹرویو سے زیادہ اہم یہ ہے کہ میں آپ کو دیکھ لوں۔‘

اینکر کے مطابق ’یہ انٹرویو ون گو میں ہوا، جیسے کوئی لائیو انٹرویو ہوتا ہے۔‘

’میں تو انھیں دیکھ کر بڑا خوش تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو یہ نظر نہیں آ رہا کہ ڈار صاحب کا مجھ سے ملنا ثابت کرتا ہے کہ وہ آزاد شخص ہیں۔ انھوں نے مجھے تو نہیں بتایا کہ وہ کہیں گرفتار تھے، اگر وہ تھے بھی تو انٹرویو کے ساتھ وہ فری پرسن تھے یعنی وہ میرے پاس فری ہو کر ہی آئے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ایسا نہیں کہ وہ میرے انٹرویو کے ذریعے آزاد ہوئے۔ فری ول تھی تبھی انھوں نے میرے سے رابطہ کیا اور انٹرویو دینے کی بات کی۔‘ کامران شاہد کہتے ہیں کہ عثمان ڈار نے انھیں ہی یہ انٹرویو کیوں دیا اور آیا اس میں کی گئی باتیں درست ہیں ’اس کا فیصلہ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ اس کا فیصلہ ڈار صاحب ہی کر سکتے ہیں۔ وہ عمران خان کے اِنر سرکل کا حصہ تھے اور جو تفصیلات انھوں نے مجھے بتائیں وہ مجھے نہ پہلے سے پتا تھیں، نہ خود میں نے انھیں بتائیں۔‘ ’زمان پارک سے متعلق معلومات وہ خود اپنے دماغ میں لے کر (انٹرویو دینے) آئے تھے۔ ان کی ذہن سازی کس نے کی یا آیا یہ ان کے اپنے خیالات تھے، اس کے متعلق مجھے علم نہیں۔‘

جواب دیں

Back to top button