تازہ ترینخبریںپاکستان

دوآبہ پولیس سٹیشن پر دو خودکش حملہ آوروں کا حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں دوآبہ تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکہ نمازِ جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا جب مسجد میں 30 سے 40 افراد موجود تھے۔

ہنگو کے ڈپٹی کمشنر فضل اکبر خان کے مطابق تھانہ دوآبہ کو دو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور پہلا دھماکہ تھانے کے باہر ہوا جس کی آواز سن کر نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد سے نکل گئی اور جب دوسرے حملہ آور نے مسجد کے اندر دھماکہ کیا تو جانی نقصان کم ہوا۔

مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدت سے عمارت کی چھت گر گئی اور اس کے نیچے متعدد افراد دب گئے جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 نے آپریشن کیا۔

فضل اکبر خان کے مطابق اب ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے سے چار لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکالا گیا ہے جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button