تازہ ترینخبریںپاکستان

کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

بلوچستان حکومت کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ان کے مطابق ’حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کر دیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

نگارں وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وزیراطلاعات کے مطابق غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ’مستونگ میں دھماکہ ناقابل برداشت ہے۔‘

جواب دیں

Back to top button