تازہ ترینخبریںپاکستان

مستونگ دھماکہ: ڈی ایس پی نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دی، آئی جی بلوچستان

بلوچستان پولیس کے سربراہ آئی جی عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔

آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس کے ڈی ایس پی نے اپنی جان دی۔ ان کے مطابق اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عبدالخالق شیخ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے اور پولیس کو دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button