تازہ ترینخبریںسیاسیات

لندن میں عیاشیاں کرنے والے پاکستان نہیں سنوار سکتے

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی کے اعلان پر پاکستانی عوام پھٹ پڑے اور کہا لندن میں عیاشیاں کرنے والے پاکستان نہیں سنوار سکتے، مصیبت آتی ہےتو پلیٹلیٹس گرجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی اور سب ٹھیک کرنے کے دعوے پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔

ایک نجی ٹی وی کے سروے میں عوام کا کہنا ہے کہ ملک کا خانہ خراب کرکے کس منہ سے آئیں گے؟ پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر پاکستان سے فرار ہو کر لندن جانے والے ملک کیسے ٹھیک کریں گے؟

عوام نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی سے کچھ نہیں ہو گا، لندن میں عیاشیاں کرکے پاکستان نہیں سنوار سکتے۔

شہریوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت پڑتی ہے تو پلیٹلٹس گر جاتے ہیں، ایک بھائی نے معیشت تباہ کی تو دوسرا کیا کرے گا؟

تیس سال تک ملک لوٹا اب اسے سنوارنے کی باتیں کر رہے ہیں، نوازشریف باہرہی رہیں اب ملک میں کچھ نہیں بچا

جواب دیں

Back to top button